پرپال میں پی آرپی بیلنس سے پن بنانا بیحد آسان

پرپال ہمیشہ اپنے صارفین کی آسانی کو مد نظر رکھتا ہے اور اسی لئے تمام طریقہء کار کو آسان ترین بنایا گیا ہے۔ پی آرپی بیلنس سے پرچیزپن بنانابھی بہت آسان ہے۔ اس کے لئے سب سے پہلے اپنے براؤزر میں پرپال کا ہوم پیج کھولیں اور سائن ان کے بٹن کو کلک کریں۔ نئی ونڈو میں اپنا یوزرنیم اور پاسورڈدے کر اپنا پرپال اکاؤنٹ لاگ ان کر لیں۔

اپنے ڈیش بورڈ مینو میں پن اور ذیلی مینو میں

Create Pin

کو منتخب کریں۔

نئے صفحے میں رقم کے خانے میں جس رقم کی پن بنانی ہے وہ درج کریں۔اپنا پی آرپی بیلنس استعمال کرنے کے لئے رقم کے خانے کے سامنے دیا ہوا چھوٹا سا بکس ان چیک کر دیں۔ اب پرچیز پن کے بٹن کو کلک کریں۔

آپ کو سکرین پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔ اس مرحلے پر آپ پن بنانے کا ارادہ ملتوی کر سکتے ہیں۔ کینسل کا بٹن کلک کرنے سے پن بنانے کا عمل ختم ہو جائے گا۔ پروسیڈ کا بٹن کلک کرنے سے آپکی مطلوبہ پن تیار ہو جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی آپ کو سکرین پرپن کی کامیاب تیاری کاپیغام موصول ہو جائے گا۔

آپ اس پن کو پن ہسٹری ٹیب میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں آپ کو ریفنڈکا اختیار بھی نظر آئے گا۔ اس کے استعمال سے آپ پن میں موجود رقم کو واپس اپنے اکاؤنٹ میں حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنے اکاؤنٹ کے ڈیش بورڈ میں آپ اپنا پی آر پی بیلنس دیکھ سکتے ہیں جس میں سے پن کی رقم منہا ہوچکی ہے۔

آپ نے ملاحظہ کیاپی آرپی پن کی تیاری کسقدر آسان ہے۔ اس کا اک اور بہترین فائدہ یہ ہے کہ آپ اس پن کو عوامی طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Entrepreneur Asked on July 1, 2019 in PRP BAlance,   PrPal Urdu.
Add Comment
0 Answer(s)

Your Answer

By posting your answer, you agree to the privacy policy and terms of service.