دی والٹس میں اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لئے سی این آئی سی / ڈرائیونگ لائسنس / پاسپورٹ اپ لوڈ کریں

والٹس اکاؤنٹ میں فراہم کردہ سہولیات سے لطف اندوز ہونے کے لئے تصدیق لازمی ہے۔ اکاؤنٹ کی توثیق کے لئےآپ کی شناختی دستاویزات کو اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔
اپنا ڈرائیونگ لائسینس/ پاسپورٹ/سی این آئی سی اپ لوڈ کرنے کے لئے اپنا ای۔میل اور پاسورڈ استعمال کر کے اپنے دی والٹس اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔ سائن ان کے عمل وضاحت پہلے کی جا چکی ہے آپ تفصیلات کے لئے متعلقہ گائیڈ دیکھ سکتے ہیں۔
اپنا ڈرائیونگ لائسینس/ پاسپورٹ/سی این آئی سی اپ لوڈ کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ترتیب پر عمل کریں ۔
پروفائل » توثیق » ڈرائیونگ لائسینس/ پاسپورٹ/سی این آئی سی

اپنی دستاویزات کو اپ لوڈ کرنے کے لئےڈرائیونگ لائسینس/ پاسپورٹ/سی این آئی سی کے آپشن کے سامنے دیئے گئے بٹن “یہاں کلک کریں” پر کلک کریں۔ یہاں کلک کرنے سے ایک نیا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہو گا جس میں ضروری ہدایات شامل ہوں گی۔ان تمام ہدایات پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ان میں مندرجہ ذیل ہدایات شامل ہیں۔
فوٹو چہرے کے سامنے سے ہو اور سی این آئی سی ہاتھ میں تھاما ہوا ہو۔
سیدھا کیمرے میں دیکھیں
آپ کا چہرہ اور شناختی کارڈ واضح اور پڑھنے کے قابل ہونا چاہئے
ہلکا یا غیر جانبدار پس منظر
فلٹر والی کوئی سیلفی نا ہو
سرخ آنکھیں نا ہوں
دھوپ کا چشمہ ، ٹوپی یا ہیڈ بینڈ نا پہنا ہو
تصویر لیتے ہوئے رنگین کانٹیکٹ لینز نہ پہنیں۔
اعلیٰ معیارکی تصویرہو
تصویری فائل کا نام آپ کی آئی ڈی کے نام پر ہو
تصویر کا فارمیٹ جے پی جی، جی آئی ایف، پی این جی یا پی ڈی ایف ہونا چاہیئے
سے زیادہ نا ہو۔
2MBتصویر کا سائز

کھلے ہوئے ڈائیلاگ باکس میں کیمرہ آئیکون پر کلک کریں۔ اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون سے اپنی تصویر منتخب کریں اور وہ اپ لوڈ ہوجائے گی۔ اور آپ کو سکرین پر کامیابی کا نوٹس مل جائے گا۔

خیال رکھیں ، تصویر نیلے رنگ کے پس منظر کے ساتھ ترجیحاً سادہ پس منظر کے ساتھ ہونی چاہئے۔ اکاؤنٹ کی توثیق میں کسی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لئے ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ سی این آئی سی / ڈرائیونگ لائسنس / پاسپورٹ کی تصویر کو کامیابی کے ساتھ اپ لوڈ کرنے کے بعدتوثیق کا عمل جاری رہےگا اور اس کی حیثیت کی تصدیق ہونے تک آپ کو انتظار کرنا ہوگا۔

اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کے لئے آپ کو بس اتنا ہی کرنا ہے ہے۔

Entrepreneur Asked on January 23, 2020 in PrPal Urdu.
Add Comment
0 Answer(s)

Your Answer

By posting your answer, you agree to the privacy policy and terms of service.