دی والٹس میں اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لئے بینک اسٹیٹمنٹ / یوٹیلیٹی بل اپ لوڈ کریں

دی والٹس کرپٹو کرنسی میں خرید و فرخت کے لئے ایک محفوظ اور تیز رفتار نظام فراہم کرتا ہے۔ والٹس اکاؤنٹ میں فراہم کردہ سہولیات سے لطف اندوز ہونے کے لئے اکاؤنٹ کی تصدیق لازمی ہے۔ اکاؤنٹ کی توثیق کے لئےآپ کی شناختی دستاویزات کو اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔ آپ کے بینک اسٹیٹمنٹ / یوٹیلیٹی بل آپ کی شناخت کے لئے بھی کام آتے ہیں۔ اسی وجہ سےدی والٹس آپ کے اکاؤنٹ کی توثیق کے لئے آپ کے بینک اسٹیٹمنٹ یا یوٹیلیٹی بل طلب کرتاہے۔
اپنے بینک اسٹیٹمنٹ / یوٹیلیٹی بلوں کی تصویر اپ لوڈ کرنے کیلئے اپنے ای میل اور پاس ورڈ کا استعمال کرکے اپنے دی والٹس اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ لاگ ان عمل کی وضاحت پہلے بھی کی جا چکی ہے۔ آپ تفصیلات کے لئے متعلقہ گائیڈ کو دیکھ سکتے ہیں۔
اکاؤنٹ کی توثیق کے لئے اپنے بینک اسٹیٹمنٹ / یوٹیلیٹی بلوں کو اپ لوڈ کرنے کے لئے درج ذیل راستے پر عمل کریں۔
پروفائل >> توثیق >> بینک اسٹیٹمنٹ / یوٹیلیٹی بل

اپنی دستاویز کو اپ لوڈ کرنے کے لئے بینک اسٹیٹمنٹ / یوٹیلیٹی بل آپشن کے سامنے بٹن “یہاں کلک کریں” پر کلک کریں۔
ایک نیا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا جس میں بینک اسٹیٹمنٹ / یوٹیلیٹی بلوں کی تصویر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت شامل ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ وہاں درج تمام ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں۔
آپ کا نام اور پتہ تصویر میں صاف اور پڑھنے کے قابل ہونا چاہئے
بینک اسٹیٹمنٹ میں پچھلے تین ماہ کے اندر آپ کے اکاؤنٹ سے حالیہ لین دین کو شامل کرنا چاہئے۔
اعلیٰ معیار کی تصویر ہو
تصویر میں بینک کی مہر واضح نظر آنی چاہیئے
تصویر کا فارمیٹ جے پی جی، جی آئی ایف، پی این جی یا پی ڈی ایف ہونا چاہیئے
سے زیادہ نا ہو۔2MBتصویر کا سائز
کھلے ہوئے ڈائیلاگ باکس میں کیمرہ آئیکون پر کلک کریں۔

اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون سے اپنی تصویر منتخب کریں اور وہ اپ لوڈ ہوجائے گی۔ خیال رکھیں ، تصویر نیلے رنگ کے پس منظر کے ساتھ ترجیحاًسادہ پس منظر کے ساتھ ہونی چاہئے۔ اکاؤنٹ کی توثیق میں کسی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لئے ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ بینک اسٹیٹمنٹ / یوٹیلیٹی بلوں کی تصویر کو کامیابی کے ساتھ اپ لوڈ کرنے کے بعد یہ عمل جاری رہےگا اور اس کی حیثیت کی تصدیق ہونے تک آپ کو انتظار کرنا ہوگا۔ اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کے لئے بینک اسٹیٹمنٹ / یوٹیلیٹی بلوں کی تصویر اپ لوڈ کرنے کے لئے آپ کو صرف اتنا ہی کرنا ہے۔

Entrepreneur Asked on January 23, 2020 in PrPal Urdu.
Add Comment
0 Answer(s)

Your Answer

By posting your answer, you agree to the privacy policy and terms of service.