دی والٹس اکاؤنٹ کی تصدیق کے لئے پالیسی اپڈیٹ

دی والٹس نے ہمیشہ اپنے صارفین کے تحفظ، سہولت اور آسانی کو مد نظر رکھا ہے۔ اکاؤنٹ کی تصدیق بہت آسان ہےلیکن اسے مزید سادہ اور آسان بنانے کے لئے دی والٹس نے اپنی تصدیقی پالیسی میں تبدیلی کی ہے جو 11مئی2020 سے نافذالعمل ہو گئی ہے۔ اکاؤنٹ کی تصدیق اور اس کا طریقہ کار صارفین کے اکاؤنٹ اور معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عمل کا حصہ ہے۔ تصدیق کے لئے ضروری تصاویر اور دستاویزات کو اپلوڈ کرنا لازمی ہے۔ اس عمل میں کچھ صارفین کو مشکل کا سامنا تھا اس مشکل کو دور کرنے کے لئے پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔

یہ تبدیلی صارفین کے بہترین مفاد میں کی گئی ہے۔ آپ بھی دی والٹس میں شامل ہو کر اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں ، کیوں کہ دی والٹس کرپٹو کرنسی کے لئے ایک محفوظ اور بااعتماد پلیٹ فارم ہے۔

آیئے دی والٹس اکاؤنٹ کی تصدیق کے عمل کو مرحلہ وار دیکھتے ہیں۔

پہلا مرحلہ: ای-میل ایڈریس کی تصدیق

یہ بیحد آسان اور سادہ ہے۔ جب آپ دی والٹس پر سائن اپ کرتے ہیں تو سسٹم آپ کو اکاؤنٹ ایکٹیویشن لنک ای-میل کرتا ہے۔ اب آپ اپنا ای-میل اکاؤنٹ لاگ ان کر کے اس لنک کو کلک کرتے ہیں تو ناصرف یہ کہ آپ کا اکاؤنٹ ایکٹیویٹ ہو جاتا ہے بلکہ آپ کا ای-میل ایڈریس کی بھی تصدیق ہو جاتی ہے۔

دوسرا مرحلہ: اپنی فوٹو اپلوڈ کرنا

مزید تصدیق کے لئے آپ کو اپنی فوٹو اپلوڈ کرنی ہوتی ہے۔ اس میں آپ سیلفی لے کر بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں، بس آپ کو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔
تصویر کا پس منظر سادہ اور ایک ہی رنگ کا ہونا چاہیئے۔ سفید پس منظر بہترین ہے۔

تصویر میں دونوں کندھے نظر آنے چاہیئں اور تصویر واضح ہو۔
تصویر میں آنکھوں میں سرخ دائرے نا ہوں۔
تصویر ہائی ریزولیشن میں ہو اور اسکا سائز 2 ایم بی سے زیادہ نا ہو۔
ان شرائط کے مطابق اپلوڈ کی گئی فوٹو تصدیق کے لئے منظور ہو جائے گی۔

تیسرا مرحلہ:شناختی کارڈ/ ڈرائیونگ لائسینس /پاسپورٹ کی تصدیق

تصدیق کے تیسرے مرحلے میں آپ شناختی کارڈ/ ڈرائیونگ لائسینس /پاسپورٹ میں سے کسی ایک کے سکین امیج کو اپلوڈ کر سکتے ہیں۔پالیسی اپڈیٹ کے بعد اب آپ صرف اپنے شناختی کارڈ کا سامنے اور پیچھے کا امیج سکین کر کے اپلوڈ کر سکتے ہیں، شناختی کارڈ کو ہاتھ میں پکڑ کر سیلفی اپلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔

باقی تمام شرائط وہی ہیں جو پہلے سے لاگو ہیں۔ یعنی امیج واضح ہواور پڑھا جا سکے۔ جے پی جی ، جی آئی ایف ،پی این جی اور پی ڈی ایف دی والٹس کے منظور شدہ فارمیٹ ہیں۔امیج کا سائز 2ایم بی سے بڑا نا ہو۔

چوتھا مرحلہ: بینک سٹیٹمنٹ /یوٹیلیٹی بل

بینک سٹیٹمنٹ کے حوالے سے بھی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب آپ اپنی ای-سٹیٹمینٹ کو بھی تصدیق کے لئے اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے ای-سٹیٹمنٹ قبول نہیں کی جاتی تھی۔

باقی تمام شرائط وہی ہیں جو پہلےسے لاگو ہیں۔ آپ اپنا یوٹیلیٹی بل بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں لیکن وہ آپ کے نام پر ہونا چاہیئے۔ بینک سے حاصل کردہ سٹیٹمنٹ جس پر بینک کی مہر لگی ہو، کا امیج بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ امیج واضح اور پڑھنے کے قابل ہونا چاہیئے۔ امیج کا فارمیٹ جے پی جی ، جی آئی ایف ،پی این جی اور پی ڈی ایف میں سے کوئی ہو۔امیج کا سائز 2ایم بی سے بڑا نا ہو۔

ای-سٹیٹمنٹ آپ اپنے آنلائن بینک اکاؤنٹ سے بآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اور اپنے دی والٹس اکاؤنٹ میں اپلوڈ کر دیں ۔چند گھنٹوں میں آپ کا اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہو جائے گا۔

امید ہےکہ آپ کو دی والٹس اکاؤنٹ کی تصدیق کروانے کا طریقہ کار سمجھ آ گیا ہو گا اور یقیناً آپ بھی دی والٹس میں شامل ہو کر اپنے مستقبل کو روشن اور تابناک کرنا چاہیں گے۔ دی والٹس آپ کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کو رکھنے اور مزید بڑھانے کے لئے محفوظ پلیٹ فارم ہے جو آپ کو دہری حفاظت فراہم کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ تیز ترین ٹرانزیکشنز اور ایک سے زیادہ کرنسی کے جوڑوں میں تجارت اسے آپ کا پہلا انتخاب بناتی ہے۔

Entrepreneur Asked on May 13, 2020 in PrPal Urdu.
Add Comment
0 Answer(s)

Your Answer

By posting your answer, you agree to the privacy policy and terms of service.