صرف چند کلکس کی مدد سےاپنا پرپال پروفائل بنائیں

آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں پروفائل فوٹو آپ کی پہچان ہوتی ہے۔ اس میں پرپال کو بھی شامل کریں اور اپنی پہچان اپنی پرپال پروفائل کے ساتھ بنائیں۔ آپ کی آسانی کے لئے او بی سی نے پرپال پروفائل بنانے کے لئے پروفائل جنریٹر ایپ تیار کروائی ہے جو او بی سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

اس ایپ کی مدد سے آپ نہایت آسانی سے اپنی پروفائل تیار کر سکتے ہیں۔آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں یہ ایپ کیسے کام کرتی ہے۔ سب سےپہلے اپنے براؤزر میں مندرجہ ذیل لنک کھولیں

https://earnandearn.info/frame/profile

آپ کے براؤزر میں یہ پیج کھل جائے گا۔

یہاں آپ کیمرا کا آئیکون دیکھ سکتے ہیں-اسے کلک کرنے سے آپ کے پاس اپنے کمپیوٹر میں سے آپ کی پسندیدہ فوٹو ڈھونڈنے کا اختیار آ جائے گا۔

فوٹو منتخب کرنے کے بعد اوپن کے بٹن پر کلک کرنے سے آپ کی فوٹو اپلوڈ ہو جائے گی ۔ فوٹو کے ساتھ آپ ایک چھوٹا سا گول سرخ تیر دیکھ سکتے ہیں، اس کی مدد سے آپ اپنی اپلوڈ کی ہوئی فوٹو کو ہٹا کر نئی فوٹو اپلوڈ کر سکتے ہیں۔

فوٹو اپلوڈکرنے کے بعد پیج پر پوچھی گئی معلومات فراہم کریں یعنی اپنا نام اور پرپال میں آپ کا عہدہ۔فی الحال یہ سہولت صرف مینجر کے عہدے تک دستیاب ہے۔لیکن جلد ہی باقیوں کے لئے بھی فراہم کر دی جائے گی۔

اب آپ صرف ایک کلک کی دوری پر ہیں۔ جنریٹ کا بٹن دبائیں اور آپکا پرپال پروفائل تیار ہے۔ اس میں آپ کا نام ، عہدہ اور پرپال کا متعلقہ بیج بھی شامل ہوتا ہے۔

آپ اس کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں تا کہ دیگر پلیٹ فارموں پر بھی اسے استعمال کر سکیں۔ آپ ایک سے زیادہ پروفائل تیار کر سکتے ہیں۔ نئی پرفائل بنانے کے لئے کری ایٹ نیو کے بٹن پر کلک کر کے انہی مراحل کی پیروی کریں اور جتنے چاہیں پروفائل بنائیں۔

آپ نے دیکھا یہ سارا عمل کتنا آسان ہے۔ آپ اپنا پروفائل بھی بنائیں اور دوستوں کو بھی بتائیں۔

Entrepreneur Asked on April 28, 2020 in PrPal Urdu.
Add Comment
0 Answer(s)

Your Answer

By posting your answer, you agree to the privacy policy and terms of service.