پرپال کے لئے وڈیو فیڈبیک کیسے اپلوڈ کریں؟

پرپال کے لئے وڈیو فیڈبیک کیسے اپلوڈ کریں؟
پرپال نے اپنے صارفین کے لئے وڈیو فیڈبیک کے مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔ بہت سے صارفین جو اس مقابلے میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن یو ٹیوب پر وڈیو اپلوڈ کرنا نہیں جانتے ،ان کی آسانی اور رہنمائی کے لئے یہ پوسٹ کافی ہوگی۔ اوبی سی ہمیشہ اپنے صارفین کی مدد اور رہنمائی کے لئے صف اول میں موجود رہا ہے اور ہمیشہ اپنے اس اعزاز کو برقرار رکھے گا۔
سب سے پہلا کام جو آپ کو کرنا ہے وہ فیڈبیک وڈیو کی تیاری ہے۔ کسی بھی وڈیو ایڈیٹنگ سوفٹ ویئر میں یا اپنے موبائل میں اپنا فیڈبیک ریکارڈ کریں۔آپ یہ فیڈ بیک اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر تیار کریں گے تا کہ مقابلے میں نمایاں مقام پر آ سکیں۔ وڈیو تیا ر کر کے اپنے موبائل یا کمپیوٹر میں محفوظ کر لیں۔
یو ٹیوب پر وڈیو اپلوڈ کرنے کے لئے آپ کی جی میل کی آئی ڈی ہونی چاہیئے۔ اپنے براوزر میں یوٹیوب کھولیں اور جی میل کے ساتھ سائن ان کریں۔ سب سے اوپر والی بار میں آپ کو کیمرے کا ایسا آئیکون نظر آئے گا ۔ اس پر کلک کریں۔اس پر کلک کرنے سے آپ کے لئے مزید آپشن کھل جائیں گے جیسا کہ اس تصویر میں نظر آرہا ہے۔

اس میں سے اپلوڈ وڈیو پر کلک کریں۔ اس سے آپ کے لئے مندرجہ ذیل ونڈو کھل جائے گی۔

سیلیکٹ فائل پر کلک کر کے اپنی مطلوبہ وڈیو منتخب کریں۔ آپ کی منتخب شدہ وڈیو اپلوڈہونا شروع ہو جائے گی اور آپ کے لئے نئی ونڈو کھل جائے گی جہاں آپ اپنی وڈیو کے لئے دلکش ٹائٹل اور اس کی ڈیسکرپشن لکھیں گے ۔ وڈیو کی ڈیسکرپشن میں#پرپال لازمی استعمال کریں۔

نیکسٹ کے بٹن کو کلک کرنے سے پہلے اپنے ناظرین کی ٹائپ منتخب کریں اور نیکسٹ کا بٹن کلک کر کے اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں ۔اگلے مرحلے میں یوٹیوب آپ سے آپکی وڈیو کی آخری سکرین کی معلومات چاہتا ہے آپ اس سیٹنگ کو چھوڑ سکتے ہیں۔

نیکسٹ کا بٹن آپ کو اگلے مرحلے میں لے جائے گا۔ اس میں آپ اپنی وڈیو کی وزیبیلٹی یعنی دیکھے جانے کی سیٹنگ کریں گے۔ یہاں پبلک کو منتخب کریں تا کہ آپ کی وڈیو کو سب دیکھ سکیں۔

آخر میں پبلش کا بٹن دبا کر اپنی وڈیو شیئرنگ کو مکمل کر لیں۔ وڈیو پریویو کے نیچے آپ کی وڈیو کا لنک موجود ہے۔ اس لنک کو کاپی کر کے پرپال کے آفیشل پیج پر مقابلے والی پوسٹ کے کمنٹس میں پیسٹ کر دیں۔
لیجیئے ! آپ مقابلے میں شامل ہو چکے ہیں۔آپ ایک سے زیادہ فیڈبیک بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں، تا کہ اپنے جیتنے کے امکانات بڑھا سکیں۔زیادہ سے زیادہ وڈیو فیڈبیک اپلوڈ کریں اور اپنی ٹیم کو بھی اس کے لئے رہنمائی دیں۔

Entrepreneur Asked on January 30, 2020 in PrPal Urdu.
Add Comment
0 Answer(s)

Your Answer

By posting your answer, you agree to the privacy policy and terms of service.