پرپال فریم جنریٹر سے ذاتی فریم بنانا بےحد آسان

پرپال میں کام کرنے والے تمام صارفین اپنا ذاتی فریم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے لئے یہ ممکن نہیں تھا کہ ہم سب کے فریم اپنے ڈیزائنرز سے تیار کروائیں۔ لہذٰا آپ سب کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے او بی سی نے آپ کے لئے پرپال فریم جنریٹرکے نام سے خصوصی ایپلیکیشن تیار کروائی ہے۔ یہ ایپ ہماری ویب سائٹ پر موجود ہے اور اس میں آپ نہایت آسانی سے اپنا ذاتی فریم بنا سکتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان تمام مراحل سے روشناس کروائیں گے جو آپ کا ذاتی فریم بنانے میں مددگار ہو ں گے۔ تو آیئے شروع کرتے ہیں۔

سب سے پہلے اپنا براؤزر کھولیں اور ایڈریس بار میں نیچے دیا ہوا ہماری ویب سایئٹ کا ایڈریس لکھیں۔

https://earnandearn.info/frame/

آپ کے براؤزر میں ایپ کا پیج کھل جائے گا

یہاں سب سے اوپر آپ ایک باکس میں کیمرے کا آئیکون دیکھ سکتے ہیں۔ اسے کلک کر کے آپ اپنی پسند کی فوٹو اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔جب آپ اسے کلک کرتے ہیں تو یہ آپ کو اپنے کمپیوٹر میں آپ کی مطلوبہ فوٹو ڈھونڈنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔جیسے کہ آپ نیچے دی ہوئی فوٹو میں دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو منتخب کرنے کے بعد اوپن کے بٹن پر کلک کرنے سے آپ کی فوٹو اپلوڈ ہو جائے گی ۔آپ کی منتخب کردہ فوٹو اپلوڈ ہونے کے بعد آپ کو پیج پر اس طرح نظر آئے گی۔

اگر آپ تصویر بدل کر کوئی اور فوٹو اپلوڈ کرنا چاہیں تو فوٹو کے ساتھ نظر آنیوالے چھوٹے سے سرخ تیر کےگول نشان پر کلک کریں۔ یہ اس فیلڈ کو ریفریش کر دے گا اور آپ دوبارہ سے فوٹو اپلوڈ کر سکیں گے۔

 

اب فوٹو میں نظر آنیوالے چاروں فیلڈ میں مطلوبہ معلومات یعنی اپنا نام، پرپال میں اپنا رینک، پرپال میں شامل ہونے کی تاریخ اور اپنی ارننگ لکھیں۔اور جنریٹ کے بٹن کو کلک کر دیں۔ لیجیئے آپ کا فریم تیار ہو گیا جیسا کہ آپ نیچے والی فوٹو میں دیکھ سکتے ہیں۔

فریم جنریٹ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ اسے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔ فریم کے دائیں جانب آپ ڈاؤن لوڈ کا بٹن دیکھ سکتے ہیں۔ اسے کلک کرنے سے تیار کردہ فریم آپ کے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا اور آپ اسے حسب خواہش استعمال کر سکیں گے۔

آپ اس ایپ سے جتنے چاہیں فریم بنا کر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ نیا فریم بنانے کے لئے کریٹ نیو کے بٹن پر کلک کریں۔ یہ آپ کو دوبارہ ایپ کے ہوم پیج پر لے جائے گا اور انہی مراحل سے گزرتے ہوئے آپ اور فریم بنا سکیں گے۔
تو چلیں ابھی اپنا فریم بھی بنائیں اور دوستوں کو بھی بتائیں۔

Entrepreneur Asked on April 24, 2020 in PrPal Urdu.
Add Comment
0 Answer(s)

Your Answer

By posting your answer, you agree to the privacy policy and terms of service.