نیکسچینج سے پیسے دی والٹس میں کیسے بھیجیں

آپ اپنے نیکسچینج اکاءونٹ سے رقم بآسانی اپنے دی والٹس اکاءونٹ میں بھیج سکتے ہیں ۔ طریقہ کار بہت سادہ اور آسان فہم ہے ۔ یہ پوسٹ پڑھ کر آپ اپنی رقم کو بآسانی اپنے دی والٹس اکاءونٹ میں منتقل کر سکیں گے ۔
سب سے پہلے اپنے دی والٹس اکاءونٹ کو اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کریں ۔ ڈیش بورڈ کے دائیں جانب اوپری کونے میں فوٹو کے نشان کو کلک کر کے پروفائل منتخب کریں ۔

یہاں آپ اپنی دی والٹس کلید دیکھ سکتے ہیں ۔ اس کلید کے ساتھ دیئے ہوئے بٹن کو کلک کر کے اسے کاپی کرلیں ۔

آپ کو سکرین پر کاپی ہونے کا پیغام بھی مل جائے گا ۔

اب اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ استعمال کر کے اپنا نیکسچینج اکاءونٹ لاگ ان کریں اور ڈیش بورڈ میں ٹرانزیکشن ٹیب کو منتخب کریں ۔ اور ذیلی مینو میں ٹرانسفر بیلنس کو منتخب کریں ۔

یہاں ٹرانسفر ٹو میں دی والٹس کو منتخب کریں اور اس کے ساتھ کرنسی ٹاءپ بھی منتخب کریں ۔

یوزر کی میں دی والٹس کلیداور قم جو آپ منتقل کرنا چاہتے ہیں داخل کریں ۔ آخر میں ٹرانسفر کا بٹن دبائیں ۔

آپ کو سکرین پر رقم کے کامیاب ٹرانسفر کا پیغام موصول ہے گا ۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ کی مطلوبہ رقم دی والٹس میں منتقل ہو چکی ہے ۔

اپنی تسلی کے لیے آپ اپنے والٹ میں بیلنس دیکھ سکتے ہیں ۔

آپ نے دیکھا کتنی آسانی سے رقم دی والٹس میں منتقل کی جا سکتی ہے ۔ امید ہے اب آپ سارا طریقہ کار سمجھ گئے ہوں گے ۔

 

Entrepreneur Asked on November 15, 2019 in PrPal Urdu.
Add Comment
0 Answer(s)

Your Answer

By posting your answer, you agree to the privacy policy and terms of service.