نیگزالٹ کی سولو مائننگ کرنا

نیگزالٹ میں مائننگ کرنے کے لئے آپ کے پاس پولر مائنر ہونا چاہیئے۔ یہ نیگزالٹ والٹ کے زپ فولڈر میں موجود ہے۔ نیگزالٹ کا زپ فولڈر کھولیں۔ اس میں حشمت نام کا فولڈر کھولیں اور اس میں سے پولرمائنر کا فولڈر کاپی کر کے ڈیسک ٹاپ پر پیسٹ کر لیں۔

حشمت نام کے فولڈر میں سے نیگزالٹ فائل کاپی کر لیں۔

اب مائی کمپیوٹرسےسی ڈرائیو کھولیں اور یوزر میں سے اپنے کمپیوٹر کا یوزر کھولیں۔ پوشیدہ فائلیں ظاہر کرنے کے بعد ایپ ڈاٹا اور پھر رومنگ کا فولڈر کھولیں۔

یہاں آپ نیگزالٹ کا فولڈر دیکھ سکتے ہیں۔ حشمت فولڈر سے کاپی کی ہوئی نیگزالٹ کی فائل کو یہاں پیسٹ کر دیں۔
یہ فائل مائننگ کرنے کے لئے بیحد ضروری ہے۔اس فائل کے بغیر لوکل کمپیو ٹر پرمائننگ نہیں ہو سکتی۔
اگلے مرحلے میں پولر مائنر کا فولڈر کھولیں اور اس میں ونڈوز کی بیچ فائل پر رائٹ کلک کر کے ایڈٹ پر کلک کریں۔

فائل نوٹ پیڈ میں کھل جائے گی۔ یہا ں اپنے کمپیوٹر میں موجود سی پی یو کی آدھی تعداد منتخب کریں۔ اپنے نیگزالٹ والٹ میں سے اپنی سپانسر کلید کاپی کر کے ونڈوز بیچ فائل میں پیسٹ کریں اور فائل کو سیو (محفوظ) کر کے بند کر دیں۔

اب پولر مائنر میں سے ونڈوز کی بیچ فائل کر ڈبل کلک کر کے چلا دیں۔ خیال رکھیں کہ اس فائل کو چلانے سے پہلے نیگزالٹ والٹ کھلا ہو ورنہ یہ فائل نہیں چلے گی بلکہ ایرر آ جائے گا۔

مائننگ کے لئے آپ کو طاقتور اور زیادہ تعداد میں سی پی یو درکار ہوتے ہیں، ورنہ نیگزالٹ کی مائننگ نہیں ہو گی۔

مائننگ سے حاصل ہونے والےسکوں کو آپ اپنے والٹ میں ٹرانزیکشن ٹیب میں دیکھ سکتے ہیں۔ وہ نیگزالٹ جن کی تصدیق نہیں ہوئی ہوتی وہ پینڈنگ بیلنس میں ظاہر ہوتے ہیں۔

نیگزالٹ کی سولو مائننگ کے لئے آپ ڈی بگ ونڈو میں کنسول کو منتخب کریں اور جنریٹ لکھ کر انٹر کر دیں۔ لیکن اس طریقے میں بہت زیادہ وقت صرف ہوتا ہے اور سکے بھی مطلوبہ مقدار میں تیار نہیں ہوتے۔

امید ہے کہ آپ کو نیگزالٹ کی سولو مائننگ کا طریقہ سمجھ آگیا ہو گا۔ پھر بھی اگر کوئی سوال ہو تو بلا جھجک پوچھیئے۔

Entrepreneur Asked on February 26, 2020 in PrPal Urdu.
Add Comment
0 Answer(s)

Your Answer

By posting your answer, you agree to the privacy policy and terms of service.