کرپٹو کرنسی کی اہمیت اور نیگزالٹ کا مستقبل

ایک وقت تھا جب دنیا میں کوئی بھی کرپٹو کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔لمبی تحقیق کے بعد 2009 میں پہلا کامیاب برقی سکہ یعنی بٹکوائن پیش کیا گیا۔ یہ کرپٹو کرنسی کا آغاز تھا۔ابھی نا تو اس کی تجارت ہوتی تھی اور نا ہی یہ مادی طور پر موجود تھا لہذا اسکی قیمت کا کوئی تعین نہیں تھا۔ آپ کو سن کر حیرت ہو گی کہ بٹکوائن کا پہلا استعمال پیزا خریدنے کے لئے کیا گیا – 2010 میں دو پیزا خریدے گئے اور ان کی قیمت کے طور پر 10000 بٹکوائن ادا کئے گئے جو کہ بٹکوائن کی موجودہ قیمت کے لحاظ سے 100 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہیں۔ تو آیئے سب سے پہلے دیکھتے ہیں کہ کرپٹو کرنسی ہے کیا۔۔۔

کرپٹو کرنسی

اب ہم کرپٹو کرنسی کو فرد (کمپیوٹر)سے فرد (کمپیوٹر) کوادائیگیوں کے آن لائن سسٹم کے طور پر جانتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ کرپٹو گرافی کی ٹیکنیک اور بلاک چین ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے۔ اگرچہ یہ کمپیوٹرز کا ایک نیٹ ورک ہے تاہم یہ کسی بھی مرکزی قیادت کے زیر اثر نہیں ہوتا۔اس نیٹ ورک سے منسلک ہر کمپیوٹر انفرادی حیثیت کا حامل ہوتا ہے ۔نیٹ ورک میں ہونے والی ہر منتقلی کا ریکارڈ بلاک چین میں محفوظ ہوتا ہے جس میں تبدیلی ممکن نہیں ہوتی ، اس طرح ایک ہی برقی سکے کا دوبارہ استعمال ممکن نہیں رہتا۔ یعنی دھوکہ دہی کا سد باب ہو جاتا ہے۔

جیسے جیسے کرپٹو کرنسی کی مقبولیت اضافہ ہوا اسکی طلب بڑھی تو اسکی قیمت میں بھی اضافہ ہونے لگا اورآج بٹکوائن سب سے زیادہ قیمت کا حامل ہے۔ اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اور بہت سی کرپٹو کرنسیاں بھی مارکیٹ میں متعارف ہوئیں اور کامیاب بھی ہوئیں۔ جن لوگوں نے بٹکوائن کے آغاز میں اسے خریدا جب اس کی قیمت کم تھی ، وہ اس کی قیمت بڑھنے کے ساتھ راتو ں رات کروڑ پتی بن گئے۔ آج بھی کرپٹوکرنسی کی تجارت میں جن کرنسیوں کی قیمت کم ہوتی ہے یا کم ہو رہی ہوتی ہےوہ کرنسی خرید لی جاتی ہے اور جب اس کی قیمت بڑھتی ہے تو بیچ کر منافع کمایا جاتا ہے۔ عام کرنسی کے برعکس کرپٹو کرنسی مائننگ کے ذریعے بنائی جاتی ہے اور یہ صرف آنلائن ہی موجود ہوتی ہے۔

نیگزالٹ کیا ہے؟

نیگزالٹ ایک نئی متعارف ہونے والی کرپٹو کرنسی ہے جس کی طلب اور قیمت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ نیگزالٹ نے کرپٹو کرنسی صارفین کے لئے نئے تصورات پیش کئے ہیں جو اب تک کرپٹو کرنسی میں نہیں تھے۔ نیگزالٹ میں کرپٹو ماہرین کے ساتھ ساتھ عام افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں اور کرپٹو کے فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔

نیگزالٹ میں صارف نا صرف یہ کہ مائننگ سے کرپٹو کرنسی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنی مارکیٹنگ کی صلاحیتوں کو استعمال کر کے بھی کرپٹو کرنسی حاصل کر سکتے ہیں۔

نیگزالٹ کا سکوپ کیوں زیادہ ہے؟

کسی بھی کرپٹو کرنسی کی قیمت کا انحصار بڑی حد تک اس کی طلب پر بھی ہوتا ہے۔ نیگزالٹ ایک بڑے نیٹ ورک میں متعارف کروایا گیا ہے لہذا اس کی قیمت جلد بڑھنے کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ اپنے آغاز سے لیکر اب تک اس کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دوسری کرپٹو کرنسیوں کی نسبت اس کی ترقی کی رفتار تیز ہے۔

نیگزالٹ ابھی اپنے ابتدائی مرحلے پر ہے اور اس میں پیسہ لگا کر زیادہ منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ نیگزالٹ نے اپنا شاندار ریفرل کا نظام متعارف کروایا ہے جسکی بنا ء پر آپ کے پاس کرپٹو کرنسی حاصل کرنے کے زیادہ مواقع ہیں۔ نیگزالٹ سب کے لئے یکساں مواقع کی فراہمی میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس کا اہتمام بھی کرتا ہے۔ان سب کے لئے جو بٹکوائن میں سرمایہ کاری نا کر سکےلیکن ایسی ہی کامیاب سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں نیگزالٹ ایک شاندار موقع ہے۔

Entrepreneur Asked on April 15, 2020 in PrPal Urdu.
Add Comment
0 Answer(s)

Your Answer

By posting your answer, you agree to the privacy policy and terms of service.