اپنے دی والٹس اکاؤنٹ کی تصدیق و توثیق کے لئے شناختی کارڈ ، ا ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ اپ لوڈ کریں

والٹس اکاؤنٹ میں فراہم کردہ سہولیات سے لطف اندوز ہونے کے لئے آپ کے اکاءونٹ کی تصدیق و توثیق لازمی ہے ۔ اکاؤنٹ کی توثیق کے لیے آپ کی شناختی دستاویزات کو اپ لوڈ کرنا ہوگا ۔
اپنے دی والٹ اکاؤنٹ میں اپنا ای میل اور پاس ورڈ استعمال کرکے لاگ ان کریں تا کہ آپ اپنے شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ کواپ لوڈ کرسکیں ۔ لاگ ا ن کے عمل کی وضاحت پہلے بھی کی جا چکی ہے ۔ آپ تفصیلات کے لیے متعلقہ پوسٹ کو دیکھ سکتے ہیں ۔
اپنا شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ اپ لوڈ کرنے کے لئے درج ذیل ترتیب پر عمل کریں ۔
پہلے پروفائل پر کلک کریں ، پھر توثیق پرکلک کریں اور اس میں شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ کے سامنے بٹن پر کلک کریں ۔
اپنی دستاویزاپ لوڈ کرنے کے لئے شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ آپشن کے سامنے بٹن پر کلک کریں ۔
ایک نیا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا جس میں شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ کی تصویر اپ لوڈ کرنے کی ہدایات شامل ہیں ۔ ان تمام ہدایات پر عمل کریں ۔ ان ہدایات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں ۔
فوٹو آپ کے ہاتھ میں آپ کا شناختی کارڈ پکڑے ہوئے واضح چہرے کے ساتھ ہونا چاہئے
کیمرے میں سیدھا دیکھیں
آپ کا چہرہ واضح ہونا چاہیے اور شناختی کارڈ بھی واضح اور پڑھنے کے قابل ہونا چاہئے
تصویر کا پس منظر ہلکا یا غیر جانبدار ہونا چاہیے
فلٹر کےے ساتھ سیلفی نہ ہو
آنکھوں میں سرخ دھبے نا ہوں
دھوپ کی عینک ، کوئی ٹوپی یا ہیڈ بینچ نا پہنا ہو
تصویر لیتے ہوئے رنگین کانٹیکٹ لینس نہ پہنیں ۔
اعلی معیارکی تصویرہو
امیج فائل کا نام آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر ہونا چاہئے
فارمیٹ جے پی جی، جی آئی ایف، پی این جی یا پی ڈی ایف ہو
سائز ۲ ایم بی سے بڑا نہیں ہونا چاہیے
کھلے ہوئے ڈائیلاگ باکس میں کیمرہ آئیکون پر کلک کریں ۔ اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون سے اپنی تصویر منتخب کریں اور وہ اپ لوڈ ہوجائے گی ۔ ہوشیار رہیں ، تصویر سادہ پس منظر کے ساتھ ہونی چاہئے ترجیحا ہلکے نیلے رنگ کے پس منظر کے ساتھ ۔ اکاؤنٹ کی توثیق میں کسی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لئے ہدایات پر مکمل عمل کریں ۔ شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ کی تصویر کو کامیابی کے ساتھ اپ لوڈ کرنے کے بعد اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا اور اس کی حیثیت کی تصدیق ہونے تک آپ کو انتظار کرنا ہوگا ۔ آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق و توثیق کے لئے بس اتنا ہی کرنا ہے، باقی کام دی والٹس کا ہے ۔ جیسے ہی آپ کے فراہم کردہ دستاویزات کی تصدیق ہو جائے گی ،آپ کے اکاءونٹ کی حیثیت تصدیق شدہ کی ہو جائے گی ۔

Entrepreneur Asked on December 4, 2019 in No Category.
Add Comment
0 Answer(s)

Your Answer

By posting your answer, you agree to the privacy policy and terms of service.