اپنے دی والٹس اکاؤنٹ کی تصدیق و توثیق کے لئے تصویر اپ لوڈ کریں

دی والٹس اپنے صارفین کی معلومات کی حفاظت پرخاص دھیان دیتے ہیں ۔ دی والٹس میں دستیاب حیرت انگیز سہولیات سے لطف اندوز ہونے کے لیے آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرانے کی ضرورت ہوگی حالانکہ سائن اپ کے وقت یہ لازمی نہیں ہے ۔ اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے آپ کو اپنے پروفائل میں شناختی دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی ۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ اپنی دستاویزات کو کس طرح اپ لوڈ کرسکتے ہیں ۔ یہاں آپ کی تصویر اپ لوڈ کرنے اور اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے کے لئے ایک تفصیلی رہنمائی موجود ہے ۔
اپنے دی والٹس اکاؤنٹ میں اپنی فوٹو اپ لوڈ کرنے کے لیے اپنے ای میل اور پاس ورڈ کا استعمال کرکے لاگ ان کریں ۔ سائن ان کے عمل کے دوران سسٹم آپ سے ای میل کا توثیقی کوڈ طلب کرے گا جو آپ کے ای میل پر بھیجا گیا ہے ۔ اپنے ای میل میں لاگ ان کریں اور سیکیورٹی کوڈ حاصل کریں ۔ اس کوڈ کو کھلے ڈائیلاگ باکس میں داخل کریں اور اپنے دی والٹس اکاؤنٹ میں سائن کرنے کے لئے اوکے کے بٹن پر کلک کریں ۔
اپنے ڈیش بورڈ میں آپ ونڈو کے اوپری دائیں کونے میں فوٹوکا آءکون دیکھ سکتے ہیں ۔ اس پر کلک کریں اور پھر پروفائل منتخب کریں ۔ دی والٹس کے ذریعہ فراہم کردہ سہولیات کا بہترین استعمال کرنے کے لیے پروفائل کی تکمیل لازمی ہے ۔ اگر آپ کا پروفائل مکمل اور تصدیق شدہ نہیں ہے تو آپ کو اپنے کام میں کچھ تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
پروفائل سیکشن میں ، تصدیق والے ٹیب پر کلک کریں ۔ یہاں آپ دستاویزات کے اختیارات جیسے فوٹو، شناختی کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس اور بینک اسٹیٹمنٹ یا یوٹیلیٹی بل دیکھ سکتے ہیں ۔ ہم تصویر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ شروع کریں گے ۔ اپنی تصویر اپ لوڈ کرنے کے لئے فوٹو آپشن کے سامنے بٹن پر کلک کریں ۔
ایک نیا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا جس میں تصویر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت شامل ہے ۔ وہاں درج تمام ہدایات پرلازمی عمل کریں ۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں ۔
چہرے کی فوٹوسامنے سے ہونی چاہئے، اطراف کی جانب سے نہیں ہونا چاہئے ۔
چہرہ اور کندھوں کے ساتھ فوٹو ہو
سیدھا کیمر ے میں دیکھیں
تصویر کا پس منظرہلکا یا ہموار ہو
فلٹر کے ساتھ سیلفی نہیں لینی
آنکھوں میں سرخ دھبے نا ہوں
دھوپ کی عینک ، کوئی ٹوپی یا ہیڈ بینچ نا پہنا ہو
تصویر لیتے ہوئے رنگین کانٹیکٹ لینس نہ پہنیں ۔
اعلی معیارکی تصویرہو
فارمیٹ جی پی جے، جی آئی ایف، پی این جی یا پی ڈی ایف ہو
سائز ۲ ایم بی سے بڑا نہیں ہونا چاہیے
کھلے ہوئے ڈائیلاگ باکس میں کیمرہ آئیکون پر کلک کریں ۔ اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون سے اپنی تصویر منتخب کریں اور وہ اپ لوڈ ہوجائے گی ۔ ہوشیار رہیں ، تصویر سادہ پس منظر کے ساتھ ہونی چاہئے ترجیحا ہلکے نیلے رنگ کے پس منظر کے ساتھ ۔ اکاؤنٹ کی توثیق میں کسی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لئے ہدایات پر مکمل عمل کریں ۔ شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ کی تصویر کو کامیابی کے ساتھ اپ لوڈ کرنے کے بعد اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا اور اس کی حیثیت کی تصدیق ہونے تک آپ کو انتظار کرنا ہوگا ۔ آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق و توثیق کے لئے بس اتنا ہی کرنا ہے، باقی کام دی والٹس کا ہے ۔ جیسے ہی آپ کے فراہم کردہ دستاویزات کی تصدیق ہو جائے گی ،آپ کے اکاءونٹ کی حیثیت تصدیق شدہ کی ہو جائے گی ۔

Entrepreneur Asked on December 4, 2019 in No Category.
Add Comment
0 Answer(s)

Your Answer

By posting your answer, you agree to the privacy policy and terms of service.