اپنے دی والٹس اکاؤنٹ کی تصدیق و توثیق کے لئے بینک سٹیٹمنٹ یا یوٹیلٹی بل اپ لوڈ کریں

 دی والٹ کرپٹوکرنسی خریدنے اور بیچنے کے لئے ایک محفوظ اور تیز رفتار نظام فراہم کرتا ہے ۔ والٹس اکاؤنٹ میں فراہم کردہ سہولیات سے لطف اندوز ہونے کے لئے تصدیق لازمی ہے ۔ اکاؤنٹ کی تصدیق و توثیق کے لیے آپ کی شناختی دستاویزات کو اپ لوڈ کرنا ہوگا ۔ آپ کے بینک اسٹیٹمنٹ یا یوٹیلیٹی بل آپ کی شناخت کے لئے بھی کام آتے ہیں ۔ اسی وجہ سے دی والٹس کو آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے آپ کے بینک اسٹیٹمنٹ یا یوٹیلیٹی بل کی ضرورت ہوتی ہے ۔

اپنے بینک اسٹیٹمنٹ یا یوٹیلیٹی بلوں کی تصویر اپ لوڈ کرنے کیلئے اپنے ای میل اور پاس ورڈ کا استعمال کرکے اپنے والٹس اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں ۔ لاگ ان عمل کی وضاحت پہلے بھی کی جا چکی ہے ۔ آپ تفصیلات کے لیے متعلقہ پوسٹ دیکھ سکتے ہیں ۔
اکاؤنٹ کی توثیق و تصدیق کے لیے اپنی بینک اسٹیٹمنٹ یا یوٹیلیٹی بلوں کو اپ لوڈ کرنے کے لئے درج ذیل ترتیب پر عمل کریں ۔
پہلے پروفائل پر کلک کریں ، پھرذیلی مینو میں توثیق کو منتخب کریں اور بینک اسٹیٹمنٹ یا یوٹیلیٹی بل کے سامنے والے بٹن پر کلک کریں ۔
ایک نیا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا جس میں بینک اسٹیٹمنٹ یا یوٹیلیٹی بلوں کی تصویر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت شامل ہے ۔ وہاں درج تمام ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ ان ہدایات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں ۔
آپ کا نام اور پتہ تصویر میں صاف اور پڑھنے کے قابل ہونا چاہئے
بینک اسٹیٹمنٹ میں پچھلے تین ماہ کے اندر آپ کے اکاؤنٹ سے حالیہ لین دین کو شامل ہونا چاہئے ۔
اعلی معیارکی تصویر ہو
فارمیٹ جے پی جی، جی آئی ایف، پی این جی یا پی ڈی ایف ہو
سائز ۲ ایم بی سے بڑا نہیں ہونا چاہیے
کھلے ہوئے ڈائیلاگ باکس میں کیمرہ آئیکون پر کلک کریں ۔ اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون سے اپنی بینک سٹیٹمنٹ یایوٹیلٹی بل کی تصویر منتخب کریں اور وہ اپ لوڈ ہوجائے گی ۔ ہوشیار رہیں ، تصویر سادہ پس منظر کے ساتھ ہونی چاہئے ترجیحا ہلکے نیلے رنگ کے پس منظر کے ساتھ ۔ اکاؤنٹ کی توثیق میں کسی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لئے ہدایات پر مکمل عمل کریں ۔ بینک اسٹیٹمنٹ یا یوٹیلیٹی بلوں کی تصویر کامیابی کے ساتھ اپ لوڈ کرنے کے بعد اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا اور اس کی حیثیت کی تصدیق ہونے تک آپ کو انتظار کرنا ہوگا ۔ آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق و توثیق کے لئے بس اتنا ہی کرنا ہے، باقی کام دی والٹس کا ہے ۔ جیسے ہی آپ کے فراہم کردہ دستاویزات کی تصدیق ہو جائے گی ،آپ کے اکاءونٹ کی حیثیت تصدیق شدہ کی ہو جائے گی ۔

Entrepreneur Asked on December 4, 2019 in PrPal Urdu.
Add Comment
0 Answer(s)

Your Answer

By posting your answer, you agree to the privacy policy and terms of service.